مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار ڈیلی میل آن لائن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو 21 سال بعد خیر باد کہہ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو 21 سال بعد خیر باد کہہ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فٹ بال کلب بارسلونا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیونل میسی کلب سے نئے معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔ لیونل میسی اور بارسلونا کے درمیان معاہدہ گزشتہ ماہ جولائی میں ختم ہو گیا تھا۔میسی نے بارسلونا کی طرف سے 778 میچوں میں حصہ لیا اور کل 672 گول کیے۔ انہوں نے بارسلونا کلب 16 اکتوبر 2004 میں جوائن کیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 6 اگست 2021 - 10:28
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو 21 سال بعد خیر باد کہہ دیا ہے۔