سعودی عرب کے مکہ ریجن میں گاڑیوں کی چوری کرنے والے گروہ کے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے مکہ ریجن میں گاڑیوں کی چوری کرنے والے گروہ کے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار افراد میں سے دو سعودی شہری ہیں جبکہ تین کا تعلق سوڈان سے ہے۔ گرفتار شدہ افراد پر 8 گاڑیاں چوری کر کے غیرقانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام ہے۔