مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین کا طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا ہے ، ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے ارسلان ممنون نے کی۔
ارسلان ممنون نے کہا کہ ان کے والد ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔
ممنون حسین پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک تھے، وہ 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہے۔
پاکستان کے موجودہ صدر عارف علوی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔