بھارتی ریاست بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نوٹ بندی ، جی ایس ٹی اور نجکاری کے فیصلوں پر مودی سرکار شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے بھارتی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نوٹ بندی ، جی ایس ٹی اور نجکاری کے فیصلوں پر مودی سرکار شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے بھارتی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ ممتا بنر جی نے بی جے پی  پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت نے  سرکاری بینکوں اور دیگر سرکاری کمپنیوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے  وزیراعظم نریندر مودی  پر معیشت کو تباہ کردینے کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کرنے اور دوسری مالی بد انتظامی کی وجہ سے ملک کی معیشت برباد ہوگئی ہے۔ اب حالات یہ ہیں کہ ملک معاشی  ابتری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس میں لاک ڈاؤن جیسے فیصلے کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے۔ ممتا بنرجی نے یہاں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھاتیہ جنتا پارٹی پر فسادات، لوگوں کے قتل اور ملک میں دلت لڑکیوں کا استحصال کرنے کا بھی سنگین الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی سے بینک بندی تک مودی نے ملک کی معیشت کو برباد کر دیا ہے۔ نوٹ بندی جیسا بے تکا قدم کیوں اٹھایا گیا اب تک اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی جبکہ اس ایک قدم کی وجہ سے ملک کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے ۔ پورا ایک سیکٹر اس کے ذریعے تباہ کیا گیا اور جب  اس کی کامیابی کے کہیں کوئی آثار نظر نہیں آئے تو اسے بھی اپوزیشن کے سر تھوپنے کی کوششیں کی گئیں۔