اسلامی جمہوریہ ایران میں قرآن کریم کے 43 ویں مقابلوں کا آغاز ہوگيا ہے ، قرآن مجید کی ضبط شدہ تلاوت کو ٹی وی پر نشر کیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں قرآن کریم کے 43 ویں مقابلوں کا آغاز ہوگيا ہے ، قرآن مجید کی ضبط شدہ تلاوت کو ٹی وی پر نشر کیا جائےگا۔

اطلاعات کے مطابق ایران کے تمام صوبوں کے قراء  اور حفاظ قرآن مجید کے 43 ویں مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں۔ قرآن مجید کے ان مقابلوں کو ریڈیو قرآن سے براہ راست نشر کیا جائےگا۔ قرآن کریم کے مقابلوں کے اس دور میں ، محمد خواجوی جیوری کے چیئرمین ہوں گے اور امین پویا ججوں کے مبصر کی حیثیت سے موجود ہوں گے۔