مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسچیانو رونالڈو کا تقریباً تین ہفتوں کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ 19 روز بعد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ کرسچیانو رونالڈو کا 13 اکتوبر کوکورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
اطالوی چیمپیئنز یووینٹیس فٹبال کلب کا کہنا ہے کہ " رونالڈو کا کوویڈ-19 تشخیصی ٹیسٹ کیا گیا جس کا نتیجہ منفی آیا۔"
کلب کا کہنا تھا کہ رونالڈو 19 دن کے بعد صحتیاب ہوگئے ہیں اور اب انہیں ہوم آئسولیشن کی ضرورت نہیں ہے۔
اٹلی میں جمعہ کو 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار سے زیادہ افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ 35 سالہ رونالڈو کورونا وائرس کی وجہ سے چار میچ نہیں کھیل پائے تھے جس میں بدھ کو لیونل میسی کی بارسلونا کلب کو 0-2 سے شکست اور یووینٹیس فٹبال کلب کی گروپ جی کے اوپنر میں ڈینامو کیف میں 0-2 سے کامیابی حاصل شامل تھی۔ کرسچیانو رونالڈو پانچ مرتبہ سال کے بہترین فٹبالر کا فیفا ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور وہ اس وقت اطالوی فٹبال کلب یووینٹیس کا حصہ ہیں۔