متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے نائیجیرین باشندوں کو ان کے وطن واپس لے کر جانے والی اماراتی پرواز میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خلیج ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے نائیجیرین باشندوں کو ان کے وطن واپس لے کر جانے والی اماراتی پرواز میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق فضا میں آدھے گھنٹے تک معلق رہنے کے بعد پرواز ای کے 783 کو واپس دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اتارا گیا لیکن 4 گھنٹوں بعد ایک دوسرے طیارے سے مسافروں کو روانہ کردیا گیا۔

اماراتی ایئرلائنز کے ترجمان نے تصدیق کی کہ دبئی سے لاگوس جانے والی پرواز میں ایک مسافر نے بچے کو جنم دیا جس کے نتیجے میں پرواز کو واپس دبئی اتارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ پرواز صبح 10 بج کر 55 منٹ پر دبئی سے روانہ ہوئی تاہم 33 منٹ بعد ہی واپس دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار دی گئی۔