گارڈین کونسل کے ترجمان نے اقوام متحدہ میں ایرانی صدر کے خطاب کو تاریخی خطاب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر حسن روحانی نے دنیا بھر میں امریکہ کے مکر و فریب کا پردہ چاک کرتے ہوئے اس کے مکر و فریب پر مبنی مذاکرات کو ٹھکرا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گارڈین کونسل کے ترجمان عباس علی کد خدائی نے اقوام متحدہ میں ایرانی صدرحسن  کے خطاب کو تاریخی خطاب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر حسن روحانی نے دنیا بھر میں امریکہ کے مکر و فریب کا پردہ چاک کرتے ہوئے اس کے مکر و فریب پر مبنی مذاکرات کو ٹھکرا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی صدر نے کہا کہ " امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے سائے ميں مذاکرات کو کوئی فائدہ نہیں" ۔ اس طرح انھوں نے امریکی مذاکرات کی پشت میں خنجر گھونپ دیا ہے۔