دنیا بھر میں گوشت کی کھپت پر نظر رکھنے والے ادارے کی ویب سائٹ پر دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں سور کا گوشت فی کس آدھا کلو کھایا جاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں گوشت کی کھپت پر نظر رکھنے والے ادارے کی ویب سائٹ پر دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں سور کا گوشت فی کس آدھا کلو کھایا جاتا ہے۔ جبکہ ترکی اور ایران میں سور کے گوشت کا استعمال بالکل بھی نہیں کیا جاتا۔ گوشت کی کھپت کے اعدادو شمار رکھنے والے ادارے OECD کے مطابق سعودی عرب میں 2017 میں 0.2 کلوگرام پر فی کس سور کا گوشت استعمال کیا گیا تھا ۔ 2018 میں مملکت میں سور کے گوشت کے استعمال میں اضافہ ہوا اور یہ آدھا کلو فی کس ہوگیا۔