تہران میں مقیم برطانوی سفیر کو اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں طلب کرکے امریکہ کی اندھی تقلید اور ہمراہی کرنے پر برطانیہ پر شدید اعتراض کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں مقیم برطانوی سفیر کو اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں طلب کرکے امریکہ کی اندھی تقلید اور ہمراہی کرنے پر برطانیہ پر شدید اعتراض کیا گیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے یورپی امور کے ڈائریکٹر نے خلیج عمان میں 2 آئل ٹینکرز پر حملے کے بارے میں امریکہ کے بےبنیاد ،جھوٹے اور غیر تصدیق شدہ مؤقف کی تائید کرنے پر برطانیہ پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کو امریکہ کی اندھی تقلید اور اس کے جھوٹے اور بے بنیاد بیانات کی تائید اور تصدیق نہیں کرنی چاہیے۔ ایرانی وزارت خآرجہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو اس بارے میں اپنا مؤقف فوری طور پر واضح کرنا چاہیے۔ اس ملاقات میں برطانوی سفیر نے کہا کہ وہ ایرانی حکومت کے اعتراض کو برطانوی حکومت کے سامنے بہت جلد پیش کردیں گے۔