اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے ایرانی فوج کو ہوشیار اور آمادہ رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن نے ایران کے خلاف کسی غلطی اور خطا کا ارتکاب کیا تواسے منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل موسوی نے ایرانی فوج کو ہوشیار اور آمادہ رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ  اگر دشمن نے ایران کے خلاف کسی غلطی اور خطا کا ارتکاب کیا تواسے منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔میجر جنرل موسوی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی تمام یونیٹیں دشمن کی کسی بھی خطا اور غلطی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ایمان اور اللہ تعالی کی ذات پر توکل کے ساتھ اپنے فوجی تجربات کی روشنی میں دشمن کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔میجر جنرل موسوی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اپنے خون کے آخری قطرے تک ملک اور قوم کا دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔