مہر خبررساں ایجنسی نے "این ایچ کی" کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے وزیر خارجہ تارو کانو نے ایرانی سپاہ کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی اقدام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جاپان، ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں کا پابند نہیں اور نہ ہی امریکہ کا پیروکار ہے۔ جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جاپان اور ایران کے گہرے تعلقات ہیں اور جاپان امریکہ کی خاطر اپنے تعلقات دیگر ممالک سے خراب نہیں کرےگا۔ جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات ہی مسائل کے حل کا بہترین راستہ ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دو روز قبل ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کے فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے اور امریکہ کے اس اقدام کی عالمی اور علاقائی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے ادھر ایران نے بھی جوابی کارروائی میں امریکی حکومت اور مغربی ایشیا میں موجود امریکی فوج کو دہشت گرد قراردیتے ہوئے اس کے سنگين نتائج کی ذمہ داری امریکہ پر عائد کردی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 اپریل 2019 - 17:37
جاپان کے وزیر خارجہ نے ایرانی سپاہ کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی اقدام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جاپان، ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں کا پابند نہیں اور نہ ہی امریکہ کا پیروکار ہے۔