بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے بھارتی حملے کے نتیجے میں 300 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا اس کا ثبوت پیش کیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے بھارتی حملے کے نتیجے میں 300 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا اس کا ثبوت پیش کیا جائے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ جو لوگ اس واقعے پر بھارتی حکومت سے سوال کر رہے ہیں انہیں ملک کے خلاف قرار دیا جا رہا ہے۔ لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ سوال کیے جائیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق یونین منسٹر کپل سبل، نوجوت سنگھ سدھو اور اُترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو بھی بھارتی فضائی حملے سے متعلق مودی سرکار کے دعووں پر سوال اُٹھا چکے ہیں۔