بھارتی سپریم کور ٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی تعریف مہنگی پڑگئی، ہندو دہشت گردوں نے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سوشل میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی سپریم کور ٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی تعریف مہنگی پڑگئی، ہندو دہشت گردوں نے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جائیں۔ ایک ٹوئٹ میں مرکنڈے کاٹجو نے ذہنی پختگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی قوم کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ جب میں نے پاکستان کی برائی کی تھی تو کسی ایک پاکستانی نے بھی مجھے برا بھلا نہیں کہا لیکن عمران خان کی تعریف کرنے پر بھارتی ہندو انتہا پسند میرے پیچھے پڑ گئے، مجھے غدار، پاگل اور کیا کچھ نہیں کہا بلکہ یہاں تک کہا کہ بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جاؤ۔28 فروری کو وزیراعظم عمران خان کے قوم سےخطاب پر کاٹجو نے کہا تھا کہ پہلے میں عمران خان پر تنقید کرتا تھا لیکن ٹی وی پر تقریر کے بعد اُن کا مداح ہوگیا ہوں۔ سابق بھارتی جج نے آج فیس بک پوسٹ میں ایک بار پھر عمران خان کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم کی پلوامہ حملے کی تحقیقات میں تعاون اور مذاکرات کی پیشکش بہت مناسب ہے۔