مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی زیر انتظام کشمیر میں انتہا پسندوں نےکشمیری مسلمانوں پرحملوں کے دوران درجنوں دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں آج وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق مسلمانوں کی املاک اور رہائشی کوارٹرز کوبھی نقصان پہنچایا اور توڑ پھوڑ کی۔ انتہا پسندوں کی جانب سے ہریانہ اور دھرادون کے تعلیمی اداروں پر حملے کئے گئےاورکشمیری طالب علموں کو ہراساں کیاگیا۔ شرپسند کارروائیوں کے خلاف وادی میں احتجاجی مظاہرے کیے گئےجنھیں روکنے کیلئے بھارتی فورسز نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ دوسری جانب کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ 19 سے 21 فروی کے دوران اس آرٹیکل سے متعلق سماعت کرے گی۔
اجراء کی تاریخ: 17 فروری 2019 - 11:23
بھارتی زیر انتظام کشمیر میں انتہا پسندوں نےکشمیری مسلمانوں پرحملوں کے دوران درجنوں دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں آج وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔