مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے سعودی صحافی خاشقجی کی لاش کو بہیمانہ طور پر ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعتراف کیا ہے لیکن وہ خاشقجی کی لاش کو تحویل میں دینے سے انکار کررہا ہے۔ ترک وزير خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی خاشقجی کے وحشیانہ قتل کے بارے میں رپورٹ اور ترکی کی تحقیقات میں مطابقت پائی جاتی ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی صحافی خاشقجی کے بہمیانہ قتل کے بارے میں بعض ایسے سوالات ہیں جن کا جواب دینے سے سعودی عرب پہلو تہی کررہا ہے۔ سعودی عرب نے خاشقجی کے جسد خاکی کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعتراف کیا ہے لیکن اس نے خاشقجی کی لاش ابھی تک اس کے ورثا کی تحویل میں نہیں دی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 9 فروری 2019 - 12:04
ترکی کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے سعودی صحافی خاشقجی کی لاش کو بہیمانہ طور پر ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعتراف کیا ہے لیکن وہ خاشقجی کی لاش کو تحویل میں دینے سے انکار کررہا ہے۔