اجراء کی تاریخ: 8 فروری 2019 - 23:30

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پہاڑی سلسلے ہمالیہ میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پہاڑی سلسلے ہمالیہ میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 12 لاپتہ ہوگئے۔

کشمیر میں پہاڑی سلسلے ہمالیہ کے علاقے لداخ اور دیگر علاقوں میں موسم سرما کی برفباری نے معمولات زندگی معطل کرکے رکھ دی ہے۔ وقفے وقفے سے آنے والے برفانی طوفان کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بنی ہال کے علاقے میں برفانی طوفان کے باعث پہاڑوں سے گرنے والا تودے نے فائر بریگیڈ اسٹیشن کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ 6 پولیس اہلکار، 2 فائر فائٹرز اور 2 قیدی ملبے تلے دب گئے۔ اسی طرح کوکرناگ کے علاقے میں ایک گھر پر برفانی تودہ گرنے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا، اہل خانہ میں سے 2 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے تاہم ہلاک ہونے والے شخص کی اہلیہ کا تاحال سراغ نہیں مل سکا ہے۔ دونوں علاقوں سے درجن بھر رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔