امریکہ کی طرف سے ایٹمی معاہدہ ختم کرنے اور انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی سے نکلنے پر روس نے اپنی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا اعلان کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ایٹمی معاہدہ ختم کرنے اور انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی سے نکلنے پر روس نے اپنی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا اعلان کر دیا۔ روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوؤ کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورس سے نکلا تو ماسکو اپنی حفاظت کے لیے جامع اقدامات کرے گا۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی پر امریکا کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سرگئی ریابکوؤ نے یہ بھی کہا کہ 2 فروری کو امریکہ میں روسی سفارت خانے کو پیغام ملا کہ امریکہ ٹریٹی سے نکل رہا ہے، روس نے نیوکلیئر معاہدے کو برقرار رکھنے کےلیے تمام ممکن اقدامات کیے ہیں۔