مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وینزویلا میں قانونی صدر نیکولس مادورو کے حامی ملک کے مختلف علاقوں میں سڑکوں میں نکل آئے۔
کاراکاس کے مغربی حصے میں صدر مدورو کے حامیوں نے بڑی ریلی نکالی جو سابق صدرآنجہانی ہوگو شاویز کے حکومت سنبھالنے کے 20 برس مکمل ہونے کے موقع پر جمع تھے جنہوں نے ملک میں سوشلسٹ نظام نافذ کیا تھا۔ مدورو کی ریلی میں سیکڑوں عام شہری، سرکاری ملازمین اور حکومت کے سماجی خدمات سے فائدہ مند افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ مدورو نے قومی اسمبلی کے قبل از انتخابات کی تجویز دی ہے۔ مدورو نے عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ حکومت کی حامی آئینی اسمبلی پر منحصر ہے کہ وہ ان کی تجویز کو مان لیتی ہے یا اس کی مخالفت کرتی ہے۔
دوسری جانب حزب اختلاف کے رہنما گوئیدو نے دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں تاریخ کی سب سے بڑی فتح کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔
خیال رہے کہ روس،چین، ترکی،کیوبا نے وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ برازیل، کولمبیا، چلی، پیرو، ارجنٹائن، جرمنی، برطانیہ اور امریکہ نے جووان گوائیڈو کے خود ساختہ صدر بننے کے دعوے کی حمایت کی تھی۔