اقوام متحدہ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تفتیش کے لیے کولمبیا یونیورسٹی کی اگنیس کیلامارڈ کی سربراہی میں عالمی ماہرین کی 3 رکنی ٹیم تشکیل دے دی جو اگلے ہفتے ترکی کا دورہ کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نےالجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تفتیش کے لیے کولمبیا یونیورسٹی کی اگنیس کیلامارڈ کی سربراہی میں عالمی ماہرین کی 3 رکنی ٹیم تشکیل دے دی جو اگلے ہفتے ترکی کا دورہ کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا تھا کہ عالمی ماہرین پر مشتمل ٹیم سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل کی انکوائری کرے گی۔ واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر 2 اکتوبر کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا گيا تھا۔ ادھر ترکی نے بھی تفتیش کی تھی جس میں سعودی عرب کے اعلیٰ حکام کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا ۔ ترکی کا کہنا ہے کہ قتل میں سعودی عرب کے ولیعہد کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔