دوحا میں جاری طالبان اور امریکی نمائندوں کی بات چیت میں کئی نکات پر جلد معاہدہ ہونے کی توقع ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان میڈیا کا قطر ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ دوحا میں جاری طالبان اور امریکی نمائندوں کی بات چیت میں کئی نکات پر جلد معاہدہ ہونے کی توقع ہے۔

قطر کی ثالثی میں طالبان اور امریکہ مذاکرات چوتھے روز بھی جاری رہے، مذاکرات کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغان سر زمین امریکہ یا کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بات چیت میں جنگ بندی اور افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا بھی زیر بحث رہا ہے۔ امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے لیے وسیع اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔