مہر خبررساں ایجنسی نے شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پر کئی میزائل داغے ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات کے وقت یہ فضائی حملہ کیا جس میں دمشق ائرپورٹ کے ایک گودام کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملہ جمعہ کو شام کے 11:15 بجے ہوا۔
شام کے فضائی دفاعی نظام نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی میزائلوں کو تباہ بھی کردیا ہے۔
یاد رہے کہ 25 دسمبر کو بھی اسرائیل نے شام پر ایک میزائل حملہ کیا تھا جس میں 3 شامی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔