مجمع تشخیص مصلحت نظام کے نئے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی تمام قوا کو عوامی مشکلات کو حل کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے تاکہ دشمن کو احساس ہوجائے کہ عوام کی مشکلات کو حل کرنے پر ایرانی حکام کی خاص توجہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق مجمع تشخیص مصلحت نظام کے نئے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی کی صدارت میں آج مجمع تشخیص مصلحت نظام کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں رہبر معظم انقلابب اسلامی کے دفتر کے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمین محمد گلپائگانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ آیت اللہ آملی لاریجانی نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی تمام قوا کو عوامی مشکلات کو حل کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے تاکہ دشمن کو احساس ہوجائے کہ عوام کی مشکلات کو حل کرنے پر ایرانی حکام کی خاص توجہ ہے۔ آیت اللہ آملی لاریجانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کا انھیں مجمع کا سربراہ اور گارڈين کونسل کا رکن منتخب  کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امیدوں اور توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ آیت اللہ آملی لاریجانی نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے گذشتہ سربراہان مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اور مرحوم آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔