اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گوٹرش نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی درست اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ خاشقجی کو سعودی ولیعہد نے ترکی میں قتل کروادیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹی آر ٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گوٹرش نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی درست اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ خاشقجی کو سعودی ولیعہد نے ترکی میں قتل کروادیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب ےک قونصل خانہ میں سعودی عرب کے اہلکاروں نے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر قتل کردیا تھا۔ عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے خونخوار  بادشاہ شاہ سلمان  نے خاشقجی کے قتل میں ملوث شاہی دربار کے اعلی مشیر سعود القحطانی کو معاف کردیا ہے ادھر ترکی نے سعود القحطانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔