مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ شاہ سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے قاتل سعود القحطانی کو معاف کردیا ہے سعود القحطانی شاہی دربار کے مشیر اور ولیعہد محمد بن سلمان کے قریبی ساتھی ہیں۔سعودی عرب کے دربار کے راز فاش کرنے والے شخص مجتہد کا کہنا ہے کہ سعود القحطانی آزاد گھوم پھر رہے ہیں اور وہ اپنے سابق کاموں میں مصروف ہیں۔ سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے اسے بخش دیا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی کی ایک عدالت نے سعود القحطانی اور احمد العسیری کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔ ترکی نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہو خاشقجی کے قاتلوں کو ترکی کے حوالے کرے ۔ جبکہ سعودی عرب خاشقجی کے قتل میںم لوث افراد کو ترکی کے حوالے کرنے سے انکار کررہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 16 دسمبر 2018 - 12:07
سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ شاہ سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے قاتل سعود القحطانی کو معاف کردیا ہے سعود القحطانی شاہی دربار کے مشیر اور ولیعہد محمد بن سلمان کے قریبی ساتھی ہیں۔