مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان اور فوکس نیوز کی سابق اینکر ہیدر نورٹ کونکی ہیلی کی جگہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نامزد کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہیدر نورٹ نے محکمہ خارجہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ہیدر نورٹ کو نکی ہیلی کی جگہ اقوام متحدہ میں امریکہ کا سفیر نامزد کیا گیا جنہوں نے اکتوبر میں اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ نکی ہیلی نے اقوام متحدہ کے ہر اجلاس میں فلسطین مخالف رویہ اختیار کیا اور جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے امریکی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد کثرت رائے سے منظور ہوئی تو انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ یہ دن کبھی نہیں بھولے گا۔ اقوام متحدہ میں نئی امریکی سفیر سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہیدر نورٹ بہت ذہین اور تیز ہیں اور میرا خیال ہے کہ وہ تمام لوگوں میں اپنی عزت بنا سکیں گی۔
اجراء کی تاریخ: 8 دسمبر 2018 - 13:39
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کو نکی ہیلی کی جگہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نامزد کردیا ہے۔