مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ارجنٹینا کے دارالحکومت بوئنس آئرس میں جی 20 کے اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔ارجنٹینا کے صدر کی میزبانی میں جی 20 تنظيم کے رکن ممالک کے دو روزہ سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے اجلاس کے آغاز پر ارجنٹینا کے صدر نے رکن ممالک کے مہمانوں کے ساتھ انفرادی فوٹو لئے اور مصافحہ کیا۔اس اجلاس میں انسانوں کے لئے ترجیحات، عالمی اقتصاد اور مستقبل میں خواتین کے کار و تلاش کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس ميں سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان بھی شریک ہیں جسے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل اور یمنی بچوں کے دردناک اور وحشیانہ قتل عام کے سلسلے میں عالمی سطح پر سخت بدنامی اور نفرت کا سامنا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 30 نومبر 2018 - 22:55
ارجنٹینا کے دارالحکومت بوئنس آئرس میں جی 20 تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔