مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 7 آذر بحریہ کے دن کی مناسبت سے بحریہ کے سربراہ اور اہلکاروں سے ملاقات میں فرمایا: آپ اپنی صلاحیتوں اور توانائیوں میں اس قدر اضافہ کریں تاکہ دشمنوں میں ایرانی قوم کو دھمکی دینے کی ہمت بھی نہ ہرے۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے ایران کے مؤمن ، مخلص اور ولولہ انگيزجوانوں کو ملک کے تمام شعبوں میں مشکلات حل کرنے کی اصلی کلید قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی بحریہ میں خلاق ،تجربہ کار اور مؤمن افراد موجود ہوں جنھوں نے ایران کے بحری بیڑے میں سہند ، فاتح اور غدیر جنگی کشتیوں کا اضافہ کرکے اپنی توانائیوں کو نمایاں کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کے خلاف دشمنوں کے بہت بڑے محاذ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی مسلح افواج کو اپنی توانائیوں میں اس قدر اضافہ کرنا چاہیے تاکہ دشمن میں ایران کی عظیم قوم کو دھمکی دینے کی ہمت بھی نہ رہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل بحریہ کے سربراہ ایڈمرل خانزادی نے بحریہ کی ترقی اور پیشرفت کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔