مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مراکش نے سعودی عرب اور مراکش کے مشترکہ اجلاس کے سلسلے میں سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان کی درخواست کو رد کرتے ہوئے اس کے دورہ مراکش کو منسوخ کردیا ہے۔
مراکش کی ایک سائٹ " لکم " نے اعلان کیا ہے کہ مراکش نے سعودی عرب اور مراکش کی اعلی کونسل کے مشترکہ اجلاس کے سلسلے میں سعودی ولیعہد کی درخواست کورد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجلاس کسی اور وقت میں منعقد کیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق مراکش نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے دورہ مراکش کو منسوخ کردیا ہے ادھر ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کو مصر اور تیونس کے دورے کے دوران عوامی مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا۔ تیونس میں مظآہرین نے محمد بن سلمان کے تصویروں کو نذر آتش کرتے ہوئے اسے خونخوار قصاب قراردیا ہے۔