مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بحیرہ روم کانفرنس میں شرکت کی غرض سے اٹلی کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج اٹلی میں مقیم ایرانیوں کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ ایرانی وزير خارجہ نے اس موقع پر اٹلی میں مقیم ایرانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک میں مقیم ایرانی، دوسرے ممالک کے ساتھ ایران کے رابطہ کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دوسرے ممالک میں رہنے والے ایرانیوں کو اسلامی ایرانی ثقافت کا سفیر اور مظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ایرانی ثقافت کے فروغ میں دیگر ممالک میں رہنے والے ایرانیوں کا اہم کردار ہے اور ہمیں اپنی اس ذمہ د اری کو احسن طریقہ سے انجام دینا چاہیے۔
اجراء کی تاریخ: 22 نومبر 2018 - 19:12
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بحیرہ روم کانفرنس میں شرکت کی غرض سے اٹلی کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج اٹلی میں مقیم ایرانیوں کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔