اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیرانتظام الاقصیٰ ٹی وی چینل کی عمارت کوبمباری کرکے مکمل طورپر تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیرانتظام الاقصیٰ ٹی وی چینل کی عمارت کو مکمل طورپر تباہ کردیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس عمارت پر 6 میزائل برسائے جس کے نتیجے میں عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ اسرائیلی بمباری کے بعد الاقصیٰ ٹی وی چینل کی نشریات بند ہوگئی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں70 مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی سے داغے گئے راکٹوں کے نتیجے میں 19 اسرائیلی زخمی ہوئے ۔ عرب ذرائع کے مطابق فلسطینیوں نے بھی سیکڑوں راکٹوں کے ذریعہ اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔