مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کیط رف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امیرکہ کی پابندیاں غیر قانونی ہیں اور ترکی امریکہ کی ایران کے خلاف پابندیوں کی پیروی نہیں کرےگا۔ اردوغان نے کہا کہ امریکہ عالمی نظم و نسق کو تباہ و برباد کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے ۔ اردوغان نے کہا کہ امریکہ نے ترکی سمیت آٹھ ممالک کو استثنی کردیا ہے لیکن امیرکہ کا ایران کے خلاف نئی پابندیون کا اقدام سکیورٹی کونسل کی قرارداد کے خلاف اور غیر قانونی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 6 نومبر 2018 - 19:23
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کیط رف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیاں غیر قانونی ہیں اور ترکی امریکہ کی ایران کے خلاف پابندیوں کی پیروی نہیں کرےگا۔