مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں 13 آبان عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت عظيم الشان ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ اور امریکہ مردہ باد کے نعروں سے ایرانی فضائیں گونج رہی ہیں۔
تہران کی مرکزی ریلی کا اہتمام امریکی سفارتخانہ ( جاسوسی کے اڈے ) پر ہوگا ۔ تہران کی عظيم ریلی کے شرکاء سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری خطاب کریں گے۔ ایران بھر میں ریلیاں " ھیھات منا الذلہ " کے نعرے کے ساتھ نکالی جارہی ہیں ۔ایران میں ہر سال 13 آبان مطابق 4 نومبر عالمی سامراج سے مقابلے کے دن کے عنوان سے منعقد کیا جاتا ہے۔ 4 ہزار صحافی ، فوٹوگرافر اور فلم بردار آج کی ریلیوں کی خبریں نشر کرنے کے لئے آمادہ ہیں ان میں سے 120 صحافی ، فلم بردار اور فوٹوگرافر تہران کی عظیم ریلی کی خـبریں نشر کرنے کے لئے موجود ہیں۔