مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے سعودی عرب پر الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب سعودی صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل کا اعتراف کرنے کے باوجود خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے بارے میں تعاون کرنے سے گریز کررہا ہے۔
فرانس پریس سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے ایک اعلی اہلکار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے حکام خاشقجی کے قتل کے بارے میں تحقیقات سے کترا رہے ہیں اور وہ خاشقجی کے قتل کے بارے میں حقیقی تحقیقات نہیں کرنا چاہتے ۔
ترکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب قتل کا اعتراف کرنے اور قتل میںم لوث 18 افراد کی گرفتار کے باوجود خاشقجی کی لاش اور اس کے قتل کے طریقہ کار کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنے سے گریز کررہا ہے۔