ترک حکام سعودی عرب کے لاپتہ صحافی جمال خاشقجی کی تحقیقات کے لئے استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں داخل ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک حکام سعودی عرب کے لاپتہ صحافی جمال خاشقجی کی تحقیقات کے لئے استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں داخل ہوگئے ہیں۔ جہاں ترک حکام نے استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔ ترک حکام اس جگہ کا مشاہدہ کریں گے جہاں چند روز قبل سعودی عرب کے منتقد صحافی جمال خاشقجی لاپتہ ہوگئے تھے ترک حکام اور عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے شاہ سلمان پر تنقید کرنے والے صحافی جمال خاشقجی کو بہیمانہ طور پر استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں قتل کردیا ہے۔ سعودی عرب کے صحافی امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے لئے مضمون لکھتے تھے۔  جمال خاشقجی نے شادی کے سلسلے میں قانونی کارروائی کے لئے استنبول میں سعودی قونصلخانہ میںر جوع کیا جہاں وہ لاپتہ ہوگئے۔