اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کو زبردستی ملک سے بے دخل کرنا عالمی قوانین کے منافی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کو زبردستی ملک سے بے دخل کرنا عالمی قوانین کے منافی ہے۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے خبردار کیا کہ پناہ گزینوں کو زبردستی واپس بھیجنے سے بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا۔ اس حوالے سے عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت روہنگیا مسلمانوں کو اقوام متحدہ کی پناہ گزین کیمپ کے حوالے کرے تاکہ ان کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکیں اور ان کے لیے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 7 روہنگیا مسلمانوں کو میانمار بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارتی پولیس کے مطابق 7 روہنگیا مسلمانوں کو بذریعہ بس جیل سے سرحدی علاقے میانپور ریاست بھیجا گیا۔ بھارتی حکومت نے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی تھی کہ وہ روہنگیا پناہ گزینوں اور غیرقانونی تارکین وطن کی نشاندہی کریں۔