شامی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملے کے سلسلے میں ایران اور شام کے درمیان ہم آہنگی موجود تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی پارلیمنٹ کے نمائندے محمد خیر عکام  نے ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملے کے سلسلے میں ایران اور شام کے درمیان مکمل طور پرہم آہنگی موجود ہے۔ شامی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ ایران اور شام  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں ۔ شامی نمائندے نے کہا کہ ایران اور شام کے درمیان سکیورٹی تعاون بھی جاری ہے اور شام میں دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں ایران نے شام کا بھر پور تعاون کیا ہے اور شامی عوام اور حکومت اس سلسلے میں ایرانی عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیں۔