مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کیا ہے کہ سعودی عرب اور یمن جنگ میں اس کے اتحادی ممالک نے اقوام متحدہ کی اس قرارداد کو متعصب قرار دے دیا ہے، جس میں یمن میں مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے یمنی جنگ کے فریقین کے خلاف اس عالمی انکوائری میں توسیع کر دی تھی، جس کے تحت مبینہ جنگی جرائم کی چھان بین کا عمل کیا جا رہا ہے۔ مارچ 2015سے جاری سعودی عرب کی جانب سے یمنی عوام کے خلاف جارحیت کے نتیجے میں 10 ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 22 ملین افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 اکتوبر 2018 - 15:09
سعودی عرب اور یمن جنگ میں اس کے اتحادی ممالک نے اقوام متحدہ کی اس قرارداد کو متعصب قرار دے دیا ہے، جس میں یمن میں مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔