مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سی بی ایس کے ساتھ گفتگو میں تہران کے قریب خفیہ ایٹمی مواد کے بارے میں اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کے الزامات کو بے بنیاد اور مہمل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيلی وزیر اعظم کے گذشتہ الزامات کے بارے میں بھی بین الاقوامی جوہری ادارے " آئی اے ای اے " نے تحقیقات انجام دیں جس کے بعد معلوم ہوا کہ اسرائیلی وزير اعظم کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائيلی وزير اعظم کے پہلے دعوے بھی جھوٹ ثابت ہوئے اور اسرائیلی وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تہران کے قریب خفیہ ایٹمی مواد کے بارے میں بھی دعوی جھوٹا ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ نیتن یاہو جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں اور ان کے الزامات بے بنیاد ، بے معنی اور مہمل ہیں۔