مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان دہشت گردوں نے 49 شہریوں، 20 فوجی اور پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کیا۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ان11 دہشت گردوں سے گرفتاری کے وقت اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا، جبکہ ان کے خلاف ملٹری کورٹ میں مقدمات کی سماعت ہوئی۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں،فوج، تعلیمی اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔