مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نےسماجی سائٹوں پر اپنے پیغام میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی کربلا کے میدان میں بے مثال قربانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کربلا کا سوز اور درد و الم 14 صدیاں گزرنے کے بعد بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔ صدر اردوغان نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام پیغمبر اسلام کی آنکھوں کی ٹھنڈک تھے ہم حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی عظيم الشان قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس دن کی مناسبت سے عبادات کی قبولیت کی دعا کرتے ہیں۔ صدر اردوغان نے اس موقع پر عالم اسلام اور امت مسلمہ میں اتحاد اور یکجہتی کی دعا بھی کی۔
اجراء کی تاریخ: 21 ستمبر 2018 - 06:15
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی کربلا کے میدان میں بے مثال قربانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کربلا کا درد و الم 14 صدیاں گزرنے کے بعد بھی ہمارے دلوں میں موجود ہے۔