امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے بیوی سمیت 5 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملہ آور نے بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے بیوی سمیت 5 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملہ آور نے بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے پہلے ٹرک کمپنی میں بیوی سمیت 2 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا، اس کے بعد حملہ آور نے باہر ایک اور شخص کا پیچھا کرکے گولی ماردی۔ بیوی کو قتل کرنے کے بعد حملہ آور ایک گھر میں بھی گیا جہاں اس نے فائرنگ کرکے مزید 2 افراد کا قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد حملہ آور نے گاڑی بھی چھینی تاہم پولیس کی جانب سے روکے جانے پر حملہ آور نے خود کو گولی مارکر ہلاک کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے تاہم علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔