لیبیا کے ساحل پر دو کشتیاں ڈوبنے کے نتیجے میں 20 بچوں سمیت 100 سے زائد تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے ساحل پر دو کشتیاں ڈوبنے کے نتیجے میں 20 بچوں سمیت 100 سے زائد تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق سوڈان، مالی، نائجیریا، کیمرون، گھانا اور مصر سے تھا۔ دونوں بدقسمت کشتیاں رواں ماہ  یکم ستمبر کو روانہ ہوئی تھیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی ایسے کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں جب کشتی میں گنجائش سے زائد افراد کے سوار ہونے سے وہ ڈوب گئیں اورسینکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اطلاعات کے مطابق ایشیا اورفریقہ سے غیرقانونی طور پر یورپ جانے کے خواہش مند انسانی سمگلروں کے ذریعے لیبیا کے ساحلوں کا سہارا لیتے ہیں اوراکثر و بیشتر غیر محفوظ کشتیوں، گنجائش سے زائد افراد کی موجودگی اورسیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے سبب حادثات کا نشانہ بن جاتے ہیں۔