افغانستان کے صوبے جوزجان کا ضلع خام آب طالبان کے قبضے میں چلا گیا، جس کی افغان حکام نے بھی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے جوزجان کا ضلع خام آب طالبان کے قبضے میں چلا گیا، جس کی افغان حکام نے بھی تصدیق کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز سے شدید جھڑپوں کے بعد ضلع خام آب کا کنٹرول طالبان کے قبضے میں گیا ہے۔ افغانستان کے صوبے ہلمند میں رات گئے مارٹر بم کے حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے6 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان صوبے قندوز میں رات گئے طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 15اہلکار ہلاک اور 18زخمی ہو گئے۔ ادھر افغان صوبے سرپل کے مرکزی علاقے میں طالبان نے حملہ کیا ہے جس کی افغان حکام نے تصدیق کی ہے،سرپل کے مرکزی علاقے میں طالبان نے رات گئے 3سمت سے حملہ کیا۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ سرپل کے مرکزی علاقے میں افغان فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔