امریکی صحافی باب ووڈورڈزنےانکشاف کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وزير دفاع کو شام کے صدر بشار اسدکو ہلاک کرنےکاحکم دیاتھا تاہم وزیردفاع نےاس پر عمل کرنے سے گریز کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی صباح کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صحافی باب ووڈورڈزنے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  نے امریکی وزير دفاع کو  شام کے صدر بشار اسدکو ہلاک کرنےکاحکم دیاتھا تاہم وزیردفاع نےاس پر عمل کرنے سے گریز کیا۔ باب ووڈورڈز نے اپنی نئی کتاب  " فئیر" میں انکشاف کیا ہے کہ شام میں امریکہ کی بے بنیاد کیمیائی حملے کی اطلاعات پر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وزير دفا جیمز میٹس کو حکم دیا کہ وہ شام کے صدر بشار اسد کو قتل کریدں، امریکی صدرنے ٹیلیفون کال پر بشاراسد کے لئے جیمزمیٹس سے کہاــ " اسےقتل دو" ۔ لیکن امریکی وزير دفاع نے صدر کے اس حکم پر عمل کرنے سے گریز کیا۔ ادھر وائٹ ہاؤس اس کتاب کے مندرجات کو جعلی قرار دے رہا ہے ۔ ابھی یہ کتاب عام افراد کے ہاتھ میں نہیں پہنچ لیکن واشکنگٹن پوسٹ نے اس کے کچھ مندرجات شائع کئے ہیں۔