امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے کہا ہے کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کے کہنے پر فحش فلموں کی اداکارہ کورقم دی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے کہا ہے کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کے کہنے پر فحش فلموں کی اداکارہ کورقم دی تھی۔  اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سنگین مشکلات میں گھر گئے، ایک ہی دن میں دو قریبی شخصیات قانون کی گرفت میں آگئیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے اپنے اوپر لگائے تمام الزامات کا اعتراف کیا ہے ان پر ٹیکس چوری، بنک سےجھوٹ بولنے اورانتخابی فنڈ کے غلط استعمال سمیت 8الزامات تھے۔

مائیکل کوہن نےبھری عدالت میں بھانڈاپھوڑدیا کہ ڈونلڈٹرمپ کے کہنے پر انہوں نے فحش فلموں کی اداکارہ کورقم دی تھی۔

فحش فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینل نے ٹرمپ سے تعلق کا دعویٰ کیا تھا، کوہن نے بتایا کہ اسٹورمی ڈینیل سمیت دو خواتین کو چپ رکھنے کےلیے ایک لاکھ تیس ہزار اور ڈیڑھ لاکھ ڈالر دیئے جو الیکشن پر اثر انداز ہونا چاہتی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے ساتھ طویل عرصہ گزارنے والے مائیکل کوہن کو چارسے پانچ سال قید کی سزا ہوسکتی ہے جس میں نرمی کےلیے وہ روسی مداخلت سے متعلق تعاون پر بھی غور کرسکتےہیں۔

ادھر ٹرمپ کی انتخابی مہم کےسابق انچارج پال مینافورٹ پر مالی بدعنوانیوں کا جرم ثابت ہوگیاہے جس میں ٹیکس فراڈ، بینک فراڈ اور بیرون ملک بینک اکاؤنٹس چھپانے کے جرم شامل ہیں۔

مینافورٹ اور کوہن کو 016 کے الیکشن میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کے نتیجے میں شامل تفتیش کیا گیا تھا۔امریکی صدر نے مینافورٹ کو اچھا آدمی قراردیتے ہوئے ان کو مجرم ٹہرانے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے اپنے خلاف مہم کا حصہ قرار دیاہے۔