مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی معاشی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نے معاشی، قتصادی اور سماجی پالیسیوں سے متعلق وزراء کو آگاہ کیا، ملکی معیشت اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی زیر غور آئی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خطاب میں پیش کردہ نکات اور وعدوں پر عمل درآمد کے لیے ٹاسک سونپ دیئے، جبکہ انہوں نے وزارتوں میں سادگی اپنانے اور انتظامی اخراجات کم کرنے کی ہدایات بھی کردی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 20 اگست 2018 - 18:42
پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی معاشی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔