امریکہ میں ہتھیار پاس رکھنے کے حامیوں اور مخالفین نے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ہتھیار پاس رکھنے کے حامیوں اور مخالفین نے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔ امریکہ میں ہتھیاروں کی خرید و فروخت عام ہے جس کی  بنا پر امریکہ میں قتل و غارت کا بازار بھی کافی گرم ہے۔ بعض امریکی شہری ہتھیاروں کی آزاد خرید و فروخت کے خلاف ہیں جبکہ بعض دیگر ہتھیاروں کی آزاد خرید و فروخت کی حمایت کررہے ہیں۔ اور امریکی شہر سیاٹل میں ہتھیاروں کے حامیوں اور مخالفین دونوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔