اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے خصوصی ایلچی محمود واعظی نےترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی اور صدر حسن روحانی کا تحریری پیغام ترکی کے صدر کو پیش کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے خصوصی ایلچی محمود واعظی نےترکی کے صدر رجب طیب اردوغان  سے ملاقات کی اور  صدر حسن روحانی کا تحریری پیغام  ترکی کے صدر کو پیش کردیا۔

ترک صدر نے ایرانی صدر کے پیغام پر خوشی اور مسرت  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ایران کے ساتھ باہمی تعاون کو جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے ترکی دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں ميں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ترک صدر نے عنقریب ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق ترکی اور ایران باہمی تجارت اور اقتصادی تعلقات کو 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔