مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی سکیورٹی دستوں نے کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں ایک کارروائی کے دوران مزید 4 علیحدگي پسندون کو ہلاک کردیا ۔اس طرح گذشتہ دو روز میں ہلاک ہونے والے علیحدگی پسندوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں ہندوستانی فوج کی 32 راشٹریہ رائفلز اور 9 پیرا کمانڈوز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ سے 4 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے۔ہندوستانی فوج نے آپریشن کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا۔
اجراء کی تاریخ: 9 اگست 2018 - 10:17
ہندوستانی سکیورٹی دستوں نے کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں ایک کارروائی کے دوران مزید 4 علیحدگي پسندون کو ہلاک کردیا ۔